حدیث نمبر: 801
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِلَى رَاحِلَتِهِ " قَالَ نَافِعٌ : وَرَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُصَلِّي إِلَى رَاحِلَتِهِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی سواری ( اونٹ ) کی طرف ( اُسے سترہ بنا کر ) نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے ۔ حضرت نافع رحمہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ اور میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو اپنی سواری کی طرف نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے ۔
حدیث نمبر: 802
نَا بِهِ الأَشَجُّ ، وَهَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَلَمْ يَذْكُرَا الرُّؤْيَةَ ، وَقَالا : عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي . قَالَ هَارُونُ : إِلَى رَاحِلَتِهِ ، وَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : إِلَى بَعِيرِهِ ، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب اشج اور ہارون بن اسحاق نے اپنی روایت میں دیکھنے کا ذکر نہیں کیا ، دونوں کہتے ہیں کہ ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنی سواری کی طرف ( نماز پڑھتے تھے ) اور ابوسعید کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اونٹ کی طرف ( سُترہ بنا کر نماز پڑھتے تھے ) اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی اسی طرح کیا کرتے تھے ۔