کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: سترے کے بغیر نماز پڑھنا منع ہے -
حدیث نمبر: 800
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي الْحَنَفِيَّ ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي صَدَقَةُ بْنُ يَسَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تُصَلِّ إِلا إِلَى سُتْرَةٍ ، وَلا تَدَعْ أَحَدًا يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْكَ ، فَإِنْ أَبَى فَلْتُقَاتِلْهُ ؛ فَإِنَّ مَعَهُ الْقَرِينَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم صرف سُترے کی طرف ( مُنہ کر کے ہی ) نماز پڑھا کرو ، اور اپنے سامنے سے کسی کو نہ گزرنے دو ، اگر وہ نہ مانے ( اور گزرنے کی کوشش کرے ) تو اُس سے لڑائی کرو کیونکہ اُس کے ساتھ ایک ساتھی ( شیطان ) ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب سترة المصلي / حدیث: 800
تخریج حدیث صحيح مسلم