کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: نماز میں یہودیوں کے عمل کی مشابہت والے اشتمال کی ممانعت کا بیان اور وہ یہ ہے کہ سارے بدن کو ایک کپڑے میں لپیٹ لیا جائے
حدیث نمبر: 769
نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، نا سَعِيدٌ . ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ، فَلْيَشُدَّهُ عَلَى حَقْوِهِ ، وَلا تَشْتَمِلُوا كَاشْتِمَالِ الْيَهُودِ " . هَذَا حَدِيثُ ابْنِ أَبِي صَفْوَانَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی ایک شخص ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو اُسے چاہیے کہ وہ اُسے اپنی کمر پر باندھ لے ، اور یہودیوں کے لپٹنے کی طرح مت لپٹا کرو ۔ “ یہ ابن ابوصفوان کی حدیث ہے ۔