کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نماز فجر کے بعد سورج نکلنے تک مسجد میں بیٹھنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 757
نا بُنْدَارٌ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قَالا : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، أَنَّهُ سَأَلَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ : كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ ؟ قَالَ : " كَانَ يَقْعُدُ فِي مُصَلاهُ إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ " . هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ بُنْدَارٍ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب سماک سے روایت ہے کہ اُنہوں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز پڑھ لیتے تھے تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے ؟ اُنہوں نے فرمایا ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز پڑھ لیتے تو سورج طلوع ہونے تک اپنی جائے نماز ہی میں بیٹھے رہتے تھے ۔ یہ بندار کی حدیث کے الفاظ ہیں ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 757
تخریج حدیث صحيح مسلم