کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نماز سے سلام پھیرنے کے بعد« سُبْحَانَ اللَٰه » ، « الحَمْدُ لِلَٰه » اور« اللهُ أَكْبَرُ » پڑھنے کے بعد سوکی گنتی پوری کرنے کے لیے « لَا إِلٰهَ إِلَّا الله » پڑھنا مستحب ہے ، اور ان کی وجہ سے گناہوں کی بخشش کی امید کا بیان اگرچہ گناہ بہت زیادہ ہوں
حدیث نمبر: 750
نا أَبُو بِشْرٍ ، نا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ سَبَّحَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلاةٍ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ ، وَكَبَّرَ اللَّهَ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ ، وَحَمِدَ اللَّهَ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ ، فَذَلِكَ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ ، ثُمَّ قَالَ تَمَامَ الْمِائَةِ : لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمَلَكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، غُفِرَتْ لَهُ خَطَايَاهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس شخص نے نماز کے بعد تینتیس مرتبہ « سُبْحَانَ اللَٰه » تینتیس مرتبہ « الحَمْدُ لِلَٰه » اور تینتیس مرتبہ « اللهُ أَكْبَرُ » پڑھا تو یہ ننانوے بار ہو گیا پھر سو کی گنتی پوری کرنے کے لئے « لَا إِلَهَ إِلَّا اللَٰهُ وَحْدَهُ ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ » ” اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے ، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، ساری بادشاہی اور تمام تعریفیں اسی کے لئے ہیں اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے ۔ “ پڑھا تو اُس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 750
تخریج حدیث صحيح مسلم