کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: نماز میں بائیں گھٹنے پر بائیں ہاتھ کو کھول کر رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 717
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلاةِ ، وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ ، وَرَفَعَ إِصْبَعَهُ الَّتِي تَلِي الإِبْهَامَ الْيُمْنَى فَيَدْعُو بِهَا ، وَيَدُهُ الْيُسْرَى عَلَى رُكْبَتِهِ بَاسِطُهَا عَلَيْهِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں بیٹھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھتے اور دائیں انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی اُٹھا کر دعا مانگتے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بایاں ہاتھ آپ کے گھٹنے پر ہوتا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُسے اُس پر کھول کر رکھتے ۔