کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: تشہد میں سبابہ انگلی کے ساتھ اشارہ کرتے وقت اسے جھکانے کا بیان
حدیث نمبر: 715
نا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ بَهْزٍ ، عَنْ عِصَامِ بْنِ قُدَامَةَ ، عَنْ مَالِكٍ الْخُزَاعِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلاةِ " وَاضِعًا يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى ، وَهُوَ يُشِيرُ بِإِصْبَعِهِ " . نَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ عِصَامٍ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا مالک خزاعی اپنے والد محترم سے روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے فرمایا ، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں اپنا دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر رکھے ہوئے دیکھا ہے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ( سبابہ ) انگلی سے اشارہ کر رہے تھے ۔
حدیث نمبر: 716
نا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ وَاصِلِ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى ، نا الْفَضْلُ ، نا عِصَامُ بْنُ قُدَامَةَ الْجَدَلِيُّ ، حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ نُمَيْرٍ الْخُزَاعِيُّ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ ، أَنَّ أَبَاهُ ، حَدَّثَهُ ، أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَاعِدًا فِي الصَّلاةِ ، وَاضِعًا ذِرَاعَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى ، رَافِعًا أُصْبُعَهُ السَّبَّابَةَ قَدْ أَحْنَاهَا شَيْئًا وَهُوَ يَدْعُو "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت مالک بن نمیر خزاعی بصریٰ اپنی والد بزر گوار سے روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے اسے حدیث بیان کی کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں بیٹھے ہوئے دیکھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دایاں بازو اپنی ران پر رکھا ہوا تھا اور اپنی سبابہ کو اُٹھایا ہوا تھا ، اسے قدرے جُھکا کر آپ دعا مانگ رہے تھے ۔