حدیث نمبر: 709
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ الْقُرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمِّي ، حَدَّثَنِي أَبُو هَانِئٍ ، أَنَّ أَبَا عَلِيٍّ الْجَنْبِيّ حَدَّثَهُ ، أَنَّهُ سَمِعَ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ ، يَقُولُ : سَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا يَدْعُو فِي صَلاةٍ ، لَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ وَلَمْ يُصَلِّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَجِلْتَ أَيُّهَا الْمُصَلِّي " ، ثُمَّ عَلَّمَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَسَمِعَ رَجُلا يُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيُّهَا الْمُصَلِّي ادْعُ تُجَبْ ، وَسَلْ تُعْطَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نماز میں دعا مانگتے ہوئے سنا جس نے نہ تو اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی تھی اور نہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا تھا ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے نمازی تم نے جلد بازی کی ہے ۔ “ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں ( دعا مانگنا ) سکھایا ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سنا جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے نمازی ، دعا مانگو ، ( تمہاری دعا ) قبول ہو جائے گی ، اور ( اللہ سے ) سوال کرو ، تمہیں عطا کیا جائے گا ۔ “
حدیث نمبر: 710
نا بَكْرُ بْنُ إِدْرِيسَ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ هَارُونَ الْمُقْرِئُ ، نا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ الْجَنْبِيِّ ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ الأَنْصَارِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلا يُصَلِّي لَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ وَلَمْ يُمَجِّدْهُ ، وَلَمْ يُصَلِّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَانْصَرَفَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَجِلَ هَذَا " ، فَدَعَاهُ ، وَقَالَ لَهُ وَلِغَيْرِهِ : " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ ، فَلْيَبْدَأْ بِتَمْجِيدِ رَبِّهِ وَالثَّنَاءِ عَلَيْهِ ، وَلْيُصَلِّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ يَدْعُو بِمَا شَاءَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا فضالہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ نماز پڑھ رہا تھا ، اُس نے نہ تو اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا اور بزرگی بیان کی اور نہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا اور پھر وہ نماز سے فارغ ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس آدمی نے جلدی کی ہے ۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے بلایا اور اُسے اور دیگر لوگوں سے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو اُسے چاہیے کہ وہ ابتداء میں اللہ تعالیٰ کی بزرگی اور حمد و ثناء بیان کرے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے پھر جو چاہے دعا مانگے ۔ “