حدیث نمبر: 668
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، وَسَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا حَفْصٌ وَهُوَ ابْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ صِلَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ : " سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ " ثَلاثًا ، وَفِي سُجُودِهِ : " سُبْحَانَ رَبِّي الأَعْلَى " ثَلاثًا
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رُکوع میں تین بار « سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ » اور اپنے سجدے میں تین بار « سُبْحَانَ رَبِّي الْأَعْلَى » پڑھا کرتے تھے ۔
حدیث نمبر: 669
نا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ ، وَسَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالا : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الأَحْنَفِ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَقَالَ : ثُمَّ سَجَدَ ، فَقَالَ فِي سُجُودِهِ : " سُبْحَانَ رَبِّي الأَعْلَى " . قَالَ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ : عَنِ الأَعْمَشِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی ، پھر بقیہ حدیث ذکر کی اور فرمایا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو اپنے سجدے میں یہ پڑھا « سُبْحَانَ رَبِّي الْأَعْلَى » ” پاک ہے میرا رب بلند شان والا )۔ “
حدیث نمبر: 670
نا أَبُو مُوسَى ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ ، نا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمِّي إِيَاسَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ : لَمَّا نَزَلَتْ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى ، قَالَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اجْعَلُوهَا فِي سُجُودِكُمْ " . نَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، بِمِثْلِهِ ، وَلَمْ يَقُلْ : " لَنَا "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی « سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى » [ سورة الأعلى ] ” بلند شان والے اپنے رب کے نام کی تسبیح بیان کریں “ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا : ” اسے اپنے سجدے میں پڑھا کرو ۔ “ امام صاحب کے استاد محمد بن عیسٰی کی سند سے مذکورہ بالا کی مانند ہی مروی ہے لیکن ان کی روایت میں « لنا » ” ہم سے فرمایا “ کے الفاظ نہیں ہیں۔