کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: جس نماز میں نمازی سجدے کو مکمل ادانہ کرے اسے دوبارہ پڑھنے کا بیان ،
حدیث نمبر: Q666
إِذِ الصَّلَاةُ الَّتِي لَا يُتِمُّ الْمُصَلِّي رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا غَيْرُ مُجْزِئَةٍ عَنْهُ.
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
کیونکہ وہ نماز جس میں نمازی رکوع وسجود مکمل نہ کرے وہ اسے کافی نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 666
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، نا ابْنُ إِدْرِيسَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ . ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، جَمِيعًا عَنِ الأَعْمَشِ . ح وَحَدَّثَنَا سَعِيدٌ بنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيِّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ . ح وَحَدَّثَنَا الدَّوْرَقِيُّ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، أنا الأَعْمَشُ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تُجْزِئُ صَلاةٌ لا يُقِيمُ الرَّجُلُ فِيهَا صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ نماز کافی نہیں ہوتی جس میں آدمی رُکوع وسجود میں اپنی کمر سیدھی اور برابر نہیں کرتا ۔ “
حدیث نمبر: 667
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، قَالا : حَدَّثَنَا مُلازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنِي جَدِّي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ وَكَانَ أَحَدَ الْوَفْدِ ، قَالَ : صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَحَ بِمُؤَخِّرِ عَيْنِهِ إِلَى رَجُلٍ لا يُقِيمُ صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ ، فَلَمَّا قَضَى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلاةَ ، قَالَ : " يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ ، إِنَّهُ لا صَلاةَ لِمَنْ لا يُقِيمُ صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ " . هَذَا حَدِيثُ أَحْمَدَ بْنِ الْمِقْدَامِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت علی بن شیبان ، جو کہ ( خدمت نبوی میں حاضر ہونے والے ) وفد کے رکن تھے ، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ترچھی آنکھوں سے ایک شخص کو دیکھا جو رُکوع و سجود میں اپنی کمر کو برابر نہیں کر رہا تھا ، پھر جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمّل کی تو فرمایا : ” اے مسلمانوں کی جماعت بیشک اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو رُکوع و سجود میں اپنی کمر برابر نہیں کرتا “ یہ احمد بن المقدام کی حدیث ہے ۔