حدیث نمبر: 648
نا مُحَمَّدٌ ، وَسَعْدٌ ابْنَا عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ الْمِصْرِيَّانِ ، قَالا : حَدَّثَنَا أَبِي ، أَخْبَرَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ جَعْفَرٍ وَهُوَ ابْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكِ بْنِ بُحَيْنَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " إِذَا صَلَّى فَرَّجَ بَيْنَ يَدَيْهِ حَتَّى يَبْدُوَ إِبْطَاهُ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن مالک بحینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھتے تو اپنے ہاتھوں کو ( اس قدر ) کھول کر رکھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہ بغلیں ظاہر ہو جاتیں ۔
حدیث نمبر: 649
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " إِذَا سَجَدَ جَافَى حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے ( تو اپنے بازؤں کو اپنے پہلوؤں سے ) دور رکھتے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی تھی ۔
حدیث نمبر: 650
نا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ ، قَالَ : هَذَا مِمَّا كُنْتُ قَرَأْتُ عَلَى الْفُضَيْلِ ، عَنْ أَبِي حَرِيزٍ ، وَحَدَّثَنِي أَبُو حَرِيزٍ ، أَنَّ قَيْسَ بْنَ أَبِي حَازِمٍ حَدَّثَهُ ، أَنَّ عَدِيَّ بْنَ عَمِيرَةَ الْحَضْرَمِيَّ ، حَدَّثَهُ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا سَجَدَ يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ " . نَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، نا الْمُعْتَمِرُ ، قَالَ : قَرَأْتُ عَلَى الْفُضَيْلِ ، عَنْ أَبِي حَرِيزٍ بِمِثْلِهِ ، وَقَالَ : " يُرَى بَيَاضُ إِبْطِهِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت عدی بن عمیرہ الحضرمی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی تھی ۔ امام صاحب کے استاد جناب محمد بن عبد الاعلی صنعانی کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغل کی سفیدی نظر آتی تھی ۔