حدیث نمبر: 637
نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، نا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ سَهْلٍ السَّاعِدِيُّ ، قَالَ : اجْتَمَعَ نَاسٌ مِنَ الأَنْصَارِ ، فِيهِمْ سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ السَّاعِدِيُّ ، وَأَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ ، وَأَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ ، فَذَكَرُوا صَلاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ : دَعُونِي أُحَدِّثْكُمْ ، فَأَنَا أَعْلَمُكُمْ بِهَذَا ، قَالُوا : فَحَدِّثْ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَحْسَنَ الْوُضُوءَ ، ثُمَّ دَخَلَ الصَّلاةَ ، فَذَكَرَ بَعْضَ الْحَدِيثِ " ، وَقَالَ : " ثُمَّ سَجَدَ فَأَمْكَنَ جَبْهَتَهُ وَأَنْفَهُ مِنَ الأَرْضِ ، وَنَحَّى يَدَيْهِ عَنْ جَنْبَيْهِ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ " ، فَقَالَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ : هَكَذَا كَانَتْ صَلاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عباس بن سہل ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ چند انصاری صحابہ کرام ( ایک جگہ ) جمع ہوئے ، اُن میں سیدنا سہل بن سعد ساعدی ، ابوحمید ساعدی اور ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہم بھی تھے ۔ تو اُنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا تذکرہ کیا ۔ تو سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ فرمایا کہ مجھے اجازت دو میں تمہیں ( اس کے متعلق ) بیان کرتا ہوں کیونکہ میں تم سب سے زیادہ اسے جاننے والا ہوں ۔ اُنہوں نے کہا کہ تو پھر بیان کرو ۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت اچھا وضو کیا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع کردی ، اس طرح اُنہوں نے نے حدیث کا کچھ حصّہ بیان کیا ۔ اور فرمایا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو اپنی پیشانی اور اپنی ناک کو زمین پر اچھی طرح جما کر رکھا ، اور اپنے بازوؤں کو اپنے پہلوؤں سے دور رکھا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کو ( سجدے سے ) اُٹھایا ۔ ( یہ بیان سننے کے بعد ) تمام صابہ کرام نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اسی طرح ہوتی تھی ۔