کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: ان سات اعضاء کے ناموں کا بیان جس پر نمازی کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 634
نا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أُمِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةٍ : عَلَى وَجْهِهِ ، وَكَفَّيْهِ ، وَرُكْبَتَيْهِ ، وَقَدَمَيْهِ ، وَنُهِيَ أَنْ يَكُفَّ شَعَرًا أَوْ ثَوْبًا "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ ( اعضا ) پر سجدہ کرنے کا حُکم دیا گیا ، اپنے چہرے ، اپنے دونوں ہاتھوں ، اپنے دونوں گھٹنوں اور دونوں قدموں پر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بالوں یا کپڑوں کو سمیٹنے سے منع کر دیا گیا ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 634
تخریج حدیث صحيح بخاري
حدیث نمبر: 635
نا الْمَخْزُومِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، مِثْلَهُ ، إِلا أَنَّهُ قَالَ : " أَوْ يَكُفَّ ثِيَابَهُ أَوْ شَعْرَهُ " ، وَكَانَ ابْنُ طَاوُسٍ يُمِرُّ يَدَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ وَأَنْفِهِ ، يَقُولُ : هُوَ وَاحِدٌ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام صاحب نے اپنے استاد گرامی جناب مخزومی کی سند سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی مذکورہ بالا روایت کی طرح روایت بیان کی ہے ، مگر اُنہوں نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں ، ” یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کپڑوں یا بالوں کو سمیٹیں ( اس سے منع کر دیا گیا ) حضرت طاؤس رحمہ الله اپنا ہاتھ اپنی پیشانی اور ناک پر پھیر کر فرمایا کرتے تھے کہ یہ ایک ہی عضو ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 635
تخریج حدیث صحيح مسلم
حدیث نمبر: 636
نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعٍ ، وَلا أَكُفُّ الشَّعْرَ وَلا الثِّيَابَ ، الْجَبْهَةِ وَالأَنْفِ ، وَالْيَدَيْنِ ، وَالرُّكْبَتَيْنِ ، وَالْقَدَمَيْنِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مجھے حُکم دیا گیا ہے کہ میں سات اعضاء پر سجدہ کروں ، اور اپنے بالوں اور کپڑوں کو نہ سمیٹوں ، ( وہ سات اعضاء یہ ہیں ) پیشانی اور ناک دونوں ہاتھ ، دونوں گھٹنے اور دونوں قدم ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 636
تخریج حدیث صحيح مسلم