کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: سجدے میں دونوں ہاتھ زمین پر رکھنے کا بیان کیونکہ وہ دونوں چہرے کے سجدے کی طرح سجدہ کرتے ہیں
حدیث نمبر: 630
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَمُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، أنا أَيُّوبُ ، وَقَالَ الْمُؤَمَّلُ : عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، رَفَعَهُ ، قَالَ : " إِنَّ الْيَدَيْنِ تَسْجُدَانِ كَمَا يَسْجُدُ الْوَجْهُ ، فَإِذَا وَضَعَ أَحَدُكُمْ وَجْهَهُ ، فَلْيَضَعْ يَدَيْهِ ، وَإِذَا رَفَعَهُ ، فَلْيَرْفَعْهُمَا "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمررضی اللہ عنہما مرفوع روایت بیان کرتے ہیں کہ بلاشبہ دونوں ہاتھ سجدہ کرتے ہیں جس طرح چہرہ سجدہ کرتا ہے ۔ لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص اپنا چہرہ ( زمین پر ) رکھے تو اپنے دونوں ہاتھ بھی رکھے اور جب چہرے کو اُٹھائے تو اُسے ان دونوں کو بھی اُٹھانا چاہیے ۔