کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: رکوع میں ہتھیلی گھٹنے پر رکھنے اور ہاتھوں کی انگلیوں کو گھٹنوں سے متصل پنڈلی کے بالائی حصّے پر رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 598
نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَالِمٍ الْبَرَّادِ ، قَالَ : أَتَيْنَا عُقْبَةَ بْنَ عَمْرٍو أَبَا مَسْعُودٍ ، فَقُلْنَا : حَدِّثْنَا عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " فَقَامَ بَيْنَ أَيْدِينَا فِي الْمَسْجِدِ ، وَكَبَّرَ ، فَلَمَّا رَكَعَ كَبَّرَ ، وَوَضَعَ رَاحَتَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ ، وَجَعَلَ أَصَابِعَهُ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ ، ثُمَّ جَافَى بِمِرْفَقَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : هَكَذَا رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت سالم البراد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا ابومسعود اور سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ تو ہم نے عرض کی کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ( کی کیفیت ) بیان فرمائیے ۔ تو وہ ہمارے سامنے مسجد میں کھڑے ہو گئے ( اور نماز پڑھ کر دکھانے لگے ) اُنہوں نے « اللهُ أَكْبَرُ » کہا، پھر جب رُکوع کیا تو « اللهُ أَكْبَرُ » کہا، اور اپنی دونوں ہتھیلیاں اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھیں ۔ اور اپنی اُنگلیوں کو اُن کے نیچے ( پنڈلی کے بالائی حصّے پر ) رکھا ، پھر اُنہوں نے کہنیوں کو ( پہلوؤں سے ) دور کیا ، پھر ( آخر میں ) فرمایا کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے ۔