کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: سورہ ص میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ کرنے کے سبب کا بیان
حدیث نمبر: 551
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، أنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، وَأَبُو خَالِدٍ يَعْنِي سُلَيْمَانَ بْنَ حَيَّانَ الأَحْمَرُ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ كَانَ " يَسْجُدُ فِي ص ، فَقِيلَ لَهُ ، فَقَالَ : أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 90 ، وَقَالَ : سَجَدَهَا دَاوُدُ ، وَسَجَدَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما « سورۃ ص » میں سجدہ کیا کرتے تھے ۔ تو ان سےاس بارے میں پو چھا گیا تو اُنہوں نے یہ آیت تلاوت کی « أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ ۖ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ » [ سورة الأنعام ] ” یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت سے نوازا ہے۔ “ لہٰذا آپ انہی کی ہدایت کی اقتدا کریں ۔ اور فرمایا کہ (اس آیت پر ) حضرت داؤد علیہ السلام نے سجدہ کیا اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سجدہ کیا ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 551
تخریج حدیث صحيح بخاري
حدیث نمبر: 552
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْمُجَاهِدِ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ : سَجْدَةُ ص مِنْ أَيْنَ أَخَذْتَهَا ؟ قَالَ : " فَتَلا عَلَيَّ : وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ وَأَيُّوبَ حَتَّى بَلَغَ إِلَى قَوْلِهِ أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 84 - 90 ، قَالَ : كَانَ دَاوُدُ سَجَدَ فِيهَا ، فَلِذَلِكَ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " . نا الأَشَجُّ ، نا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ ، نا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، بِهَذَا
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا، سورہ « ص » کا سجدہ آپ نے کس دلیل کی بنا پر اخذ کیا ہے ؟ کہتے ہیں کہ تو اُنہوں نے مجھ پر یہ آیت مبارکہ پڑھی : « وَمِن ذُرِّيَّتِهِ دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ وَأَيُّوبَ » ( اور ان کی اولاد میں سے داؤد ، سلیمان اور ایوب ہیں ) « أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ ۖ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ » ( یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ﷲ نے ہدایت عطا کی ہے ، لہٰذا آپ بھی انہی کی ہدایت کی پیروی کریں ۔ ) فرمایا کہ داؤد علیہ السلام نے اس میں سجدہ کیا تھا ، اسی لئے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سجدہ کیا ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 552
تخریج حدیث صحيح بخاري