کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: سجدہ کی آیت تلاوت کرنے پر سجدہ کرنے کی فضیلت کا بیان ، آیت سجدہ تلاوت کرنے کے بعد قاری قرآن کے سجدہ کرنے پر شیطان کے رونے سے اپنے لیے ہلاکت و بربادی کی دعا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 549
نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أنا جَرِيرٌ . ح وَنا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ جَمِيعًا ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا قَرَأَ ابْنُ آدَمَ السَّجْدَةَ فَسَجَدَ ، اعْتَزَلَ الشَّيْطَانُ يَبْكِي ، وَيَقُولُ : يَا وَيْلَهُ ، أُمِرَ ابْنُ آدَمَ بِالسُّجُودِ فَسَجَدَ ، فَلَهُ الْجَنَّةُ ، وَأُمِرْتُ بِالسُّجُودِ ، فَأَبَيْتُ فَلِيَ النَّارُ " . فِي حَدِيثِ جَرِيرٍ ، قَالَ : فَعَصَيْتُهُ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب آدم کا بیٹا سجدہ والی آیت تلاوت کرکے سجدہ کرتا ہے تو شیطان روتے ہوئے اس سے الگ ہوجاتا ہے اور کہتا ہے کہ ہائے میری بربادی، ابن آدم کو سجدے کا حُکم دیا گیا تو اُس نے سجدہ کیا لہٰذا اس کے لئے جنّت ہے ۔ اور مجھے سجدے کا حُکم دیا گیا تو میں نے ( سجدہ کرنے سے ) انکار کر دیا چنانچہ میرے لئے ( جہنم کی ) آگ ہے ۔ جریر کی حدیث میں ہے ۔ ” میں نے اس کی نافرمانی کی ۔ “