کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نماز میں قرأت سے پہلے تعوذ پڑھنے کا بیان ،
حدیث نمبر: Q472
قَالَ اللَّهُ- عَزَّ وَجَلَّ-‏:‏ ‏[‏فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ‏]‏ ‏[‏النَّحْلِ‏]‏‏.‏
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ﴿ فَإذَا قَرَأ تَ الْقُرآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ ﴾ ” اور جب تم قرآن مجید کی تلاوت کرو توشیطان مردود سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: Q472
حدیث نمبر: 472
نا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ ، نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءٍ وَهُوَ ابْنُ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ وَنَفْخِهِ وَهَمْزِهِ وَنَفْثِهِ " ، قَالَ : وَهَمْزِهِ الْمُوتَةُ ، وَنَفْثِهِ الشِّعْرُ ، وَنَفْخِهِ الْكِبْرِيَاءُ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھا کرتے تھے « اللَّهُمَّ إنِّي أّعُوذُ بِكَ مِن الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، وَنَفْخِهِ هَمْزِهِ وَنَفْثِهِ » ” اے اللہ، میں شیطان مردود سے اس کے تکبر وغرور، اس کے وسوسوں اور جادو و سحر سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں ۔ “ فرماتے ہیں کہ « هَمْزِهِ » سے مراد کے اس کے وسوسے یا جنون ہے ۔ « نَفْثِهِ » سے مراد شعر و شاعری ہے ۔ اور « نَفْخِهِ » سے مراد تکبر و غرور ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 472
تخریج حدیث اسناده صحيح