کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: طلوع فجر سے پہلے نماز صبح کی اذان دینا جائز ہے
حدیث نمبر: Q401
إِذَا كَانَ لِلْمَسْجِدِ مُؤَذِّنَانِ لَا مُؤَذِّنٌ وَاحِدٌ، فَيُؤَذِّنُ أَحَدُهُمَا قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ، وَالْآخَرُ بَعْدَ طُلُوعِهِ بِذِكْرِ خَبَرٍ مُجْمَلٍ غَيْرِ مُفَسَّرٍ‏.‏
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جبکہ مسجد کے ایک کی بجائے دو مؤذن ہوں،اور ان میں سے ایک طلوع فجر سے پہلے اذان دے اور دوسرا طلوع فجر کے بعد اذان کہے ،اس سلسلے میں مذکورہ مجمل غیر مفسر روایت ہے۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: Q401
حدیث نمبر: 401
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا سُفْيَانُ ، قَالَ : سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ ، يُحَدِّثُ بِقَوْلٍ ، أَخْبَرَنِي سَالِمٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ بِلالا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى تَسْمَعُوا أَذَانَ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ " . نا بِهِ الْمَخْزُومِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، وَقَالَ فِي كُلِّهَا : عَنْ ، عَنْ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت سالم رحمہ اللہ اپنے باپ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بلال رضی اللہ عنہ رات کے وقت اذان کہتے ہیں توتم ( روزہ رکھنے کے لئے ) کھاؤ پیو حتیٰ کہ تم ابن اُم مکتوم کی اذان سُنو ۔ “ امام ابوبکر رحمہ اللہ نے اپنے استاد مخزومی سے بھی روایت کی ہے، اس سند میں تمام جگہ « عن » سے روایت ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 401
تخریج حدیث صحيح بخاري