کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: جب اذان کہنے کے لیے لوگوں میں جھگڑا ہوجائے تو قرعہ اندازی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 391
نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَنَّ مَالِكًا ، أَخْبَرَهُ . ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، نا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، نا مَالِكٌ ، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي الأَذَانِ وَالصَّفِّ الأَوَّلِ ، ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلا أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ ، لاسْتَهَمُوا عَلَيْهِ " . هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ حَكِيمٍ . نا عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْيَحْمَدِيُّ ، قَالَ : قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ سُمَيٍّ ، بِهَذَا الْحَدِيثِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر لوگوں کو علم ہو جائے کہ اذان کہنے اور پہلی صف میں ( نماز ادا کرنے میں ) کیا اجر و ثواب ہے تو وہ پھر قرعہ اندازی کئے بغیر کوئی چارہ نہ پایئں، تو وہ قرعہ اندازی کریں گے ۔ یہ یحییٰ بن حکیم کی حدیث ہے ۔ عتبہ بن عبداللہ یحمدی کہتے ہیں کہ میں نے سمی سے یہ حدیث امام مالک پر قرات کی۔