کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: عذر والے شخص کی نماز کے وقت کا بیان
حدیث نمبر: 326
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم صبح کی نمازی پڑھ لو تو اس کا وقت باقی ہے یہاں تک کہ سورج کی پہلی کرن نکل آئے، پھر جب تم ظہر کی نماز پڑھ لو تو اُس کا وقت عصر کی نماز ادا کرنے تک باقی ہے ۔ پھر جب تم عصر کی نماز پڑھ لو تو سورج زدر ہونے تک اس کا وقت باقی ہے ۔ پھر جب سورج غروب ہو جائے تو وہ ( نمازِ مغرب کا ) وقت ہے ۔ یہاں تک کہ سُرخی غائب ہو جائے ۔ پھر جب سُرخی غائب ہو جائے تو وہ نصف رات تک ( نمازِ عشاء کا ) وقت ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب‏:‏ الصلاة / حدیث: 326
تخریج حدیث صحيح مسلم