کتب حدیث › صحيح ابن خزيمه › ابواب › باب: اس بات کی دلیل کا بیان کہ چہرے اور ہاتھوں کے لیے تیمّم میں ایک ہی ضرب (ایک دفعہ ہاتھ زمین پر مارنا) ہے ۔ دوبار نہیں ۔ اس بات کی دلیل کے ساتھ کہ تیمّم میں ذراعین (کہنیوں تک بازو) کا مسح کرنا واجب نہیں ہے
❮
❯
نا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ ذَرٍّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ فِي التَّيَمُّمِ : " ضَرْبَةٌ لِلْوَجْهِ وَالْكَفَّيْنِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیمّم کے متعلق فرمایا: ” چہرے اور دونوں ہاتھوں کے لئے ایک ہی ضرب ہے۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب التيمم عند الإعواز من الماء فى السفر، / حدیث: 266
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده صحيح
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَرَزَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي التَّيَمُّمِ ، قَالَ : " ضَرْبَةٌ لِلْوَجْهِ وَالْكَفَّيْنِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تیمّم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” چہرے اور ہاتھوں کے لئے ایک ہی ضرب ہے “ ( ایک بار ہاتھ مٹی پر مارنا ہے۔ )
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب التيمم عند الإعواز من الماء فى السفر، / حدیث: 267
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده صحيح