کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: کافر جب مسلمان ہو تو اس کا پانی اور بیری سے غسل کرنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 254
نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، نا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَغَرِّ بْنِ الصَّبَّاحِ ، عَنْ خَلِيفَةَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ ، أَنَّهُ أَسْلَمَ ، " فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَغْتَسِلَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ مسلمان ہوئے تو بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں پانی اور بیری( کے پتّوں ) سے غسل کرنے کا حکم دیا۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب غسل الجنابة / حدیث: 254
تخریج حدیث اسناده صحيح
حدیث نمبر: 255
نا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الأَغَرِّ ، عَنْ خَلِيفَةَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَخْلاهُ ، فَأَسْلَمَ " فَأَمَرَهُ أَنْ يَغْتَسِلَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تنہائی میں ملاقات کی درخواست کی ، ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے تنہائی میں ملاقات کی ) تو وہ مسلمان ہوگئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےاُنہیں پانی اور بیری ( کے پتّوں ) سےغسل کرنے کا حکم دیا۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب غسل الجنابة / حدیث: 255
تخریج حدیث اسناده صحيح