کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: غسل کرنے والے کے لیے بائیں اعضاء سے پہلے دائیں اعضاء پر پانی ڈالنا اور شروع کرنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 244
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يُحِبُّ التَّيَامُنَ فِي شَأْنِهِ ، حَتَّى فِي تَرَجُّلِهِ ، وَنَعْلِهِ وَطُهُورِهِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ( ہر ) کام میں دائیں طرف کو پسند کرتےتھے۔ حتیٰ کہ کنگھی کرنے، جوتے پہننے اور طہارت حاصل کرنے میں ( دائیں جانب سے ابتدا کرنے کو پسند فرماتے تھے۔ )
حدیث نمبر: 245
نا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، نا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عَائِشَةَ ، تَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَغْتَسِلُ مِنْ حِلابٍ ، فَيَأْخُذُ بِكَفَّيْهِ فَيَجْعَلُهُ عَلَى شِقِّهِ الأَيْمَنِ ، وَيَأْخُذُ بِكَفَّيْهِ فَيَجْعَلُهُ عَلَى شِقِّهِ الأَيْسَرِ ، ثُمَّ يَأْخُذُ بِكَفَّيْهِ فَيَجْعَلُهُ فِي وَسَطِ رَأْسِهِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت قاسم رحمہ اللہ کہتےہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دودھ والے برتن سے غسل کیا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھوں سے ( پانی ) لیتے تو اُسے اپنے ( سرکی ) دائیں جانب پر ڈالتے، اور اپنے دونوں ہاتھوں سے ( پانی ) لیتے اور اُسے اپنے ( سرکی ) بائیں جانب پر ڈالتے۔ پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے پانی لیتے تو اُسے اپنے سر کے درمیان میں ڈالتے۔