کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: سوتے وقت وضو کرنا مستحب ہے اگرچہ آدمی جنبی نہ ہو تاکہ وہ طہارت ( پاکیزگی ) کی حالت میں رات گزارے
حدیث نمبر: 216
نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا أَتَيْتَ مَضْجَعَكَ ، فَتَوَضَّأْ وُضُوءَكَ لِلصَّلاةِ ، ثُمَّ اضْطَجِعْ عَلَى شِقِّكَ الأَيْمَنِ " ، ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ . وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : هَذِهِ اللَّفْظَةُ : " إِذَا أَتَيْتَ مَضْجَعَكَ " مِنَ الْجِنْسِ الَّذِي نَقُولُ إِنَّ الْعَرَبَ ، تَقُولُ : إِذَا فَعَلْتَ كَذَا ، تُرِيدُ إِذَا أَرَدْتَ فِعْلَ ذَلِكَ الشَّيْءِ ، كَقَوْلِهِ جَلَّ وَعَلا : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ سورة المائدة آية 6 ، وَمَعْنَاهُ إِذَا أَرَدْتُمُ الْقِيَامَ إِلَى الصَّلاةِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم ( سونے کے لیے ) اپنے بستر پر آنے لگو تو نماز کے وضو جیسا وضو کرلو ، پھر اپنی دائیں کروٹ پر لیٹو۔ “ پھر بقیہ حدیث بیان کی۔ امام ابوبکر رحم اللہ فرماتے ہیں: حدیث کے یہ الفاظ « اِذَآ اَتَیْتَ مَضْجَعَکَ » اسی جنس سے ہے جسے ہم بیان کرتے ہیں کہ عرب لوگ کہتے ہیں « اذا فعلت كذا » ” جب تو اس طرح کرے “ انکی مراد یہ ہوتی ہے کہ جب تم اس کام کرنے کا ارادہ کرو۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ « يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ » [سورة المائدة ] ” اے مومنو، جب تم نماز کے لئے اٹھو “ اور اس کا یہ معنی ہے کہ ” جب تم نماز کے لیے اٹھنے کا ارادہ کرو۔ “