کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: وضو کے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی ، اس کے متعلق مجمل غیر مفسر حدیث کا بیان
حدیث نمبر: 8
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الذَّارِعُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ . ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، قَالُوا جَمِيعًا : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ وَهَذَا لَفْظُ حَدِيثِ بُنْدَارٍ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : مَرِضَ ابْنُ عَامِرٍ فَجَعَلُوا يُثْنُونَ عَلَيْهِ ، وَابْنُ عُمَرَ سَاكِتٌ ، فَقَالَ : أَمَا إِنِّي لَسْتُ بِأَغَشِّهِمْ ، وَلَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلاةً بِغَيْرِ طُهُورٍ ، وَلا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
مصعب بن سعد رحمہ اللہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ ابن عامر بیمار ہو گئے ، تو لوگ ان کی تعریف کرنے لگے ۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما خاموش رہے ۔ پھر اُنہوں نے فرمایا کہ سنو ، میں ان سے زیادہ دھوکہ دینے والا نہیں ہوں ، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ طہارت ( وضو ) کے بغیر نماز قبول نہیں کرتا اور نہ خیانت ( کے مال ) سے صدقہ قبول کرتا ہے ۔ “
حدیث نمبر: 9
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو مُحَمَّدٍ الْقَزَّازُ الْفَارِسِيُّ ، سَكَنَ بَغْدَادَ بِخَبَرٍ غَرِيبِ الإِسْنَادِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تُقْبَلُ صَلاةٌ إِلا بِطُهُورٍ ، وَلا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وضو کے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی اور نہ خیانت سے صدقہ قبول ہوتا ہے ۔ “
حدیث نمبر: 10
حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحَسَنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ كَثِيرٍ وَهُوَ ابْنُ يَزِيدَ ، عَنِ الْوَلِيدِ وَهُوَ ابْنُ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلاةً بِغَيْرِ طُهُورٍ ، وَلا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ وضو کے بغیر نماز قبول نہیں کرتا اور نہ خیانت ( کے مال ) سے صدقہ قبول کرتا ہے ۔ “