کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: اس وضو کے فضائل کا بیان جس کے بعد فرض نماز ادا کی جائے
حدیث نمبر: 2
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ . ح وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، كُلُّهُمْ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَبَانَ ، أَنَّهُ أَخْبَرَ ، قَالَ : رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ دَعَا بِوَضُوءٍ ، فَتَوَضَّأَ عَلَى الْبَلاطِ ، فَقَالَ : أُحَدِّثُكُمْ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ وَصَلَّى ، غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الصَّلاةِ الأُخْرَى " . هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حمران بن ابان رحمہ اللہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کے لیے پانی منگوایا اور بلاط ( پتھریلی زمین ) پر وضو کیا ۔ پھر فرمایا ، میں تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی ایک حدیث سناتا ہوں ۔ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے : ” جس شخص نے بہترین وضو کیا اور نماز ادا کی تو اس کے اس نماز اور دوسری نماز کے درمیان ہونے والے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب: الوضوء / حدیث: 2
تخریج حدیث «صحيح بخاري ، كتاب الوضوء ، باب المضمضة فى الوضوء ، حديث: 159 ، مسلم: كتاب الطهارة ، باب فضل الوضوء والصلاة 227 ، سنن نسائي ، حديث: 87 ، سنن ابي داود: 32 ، سنن ابن ماجه ، حديث: 332 ، احمد 57/1 ، من طريق يحيى بن سعيد رقم: 400 ، موطا مالك رقم: 58»