صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الفريضة فى السفر— سفر میں فرض نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ
(381) بَابُ إِبَاحَةِ قَصْرِ الْمُسَافِرِ الصَّلَاةَ فِي الْمُدُنِ إِذَا قَدِمَهَا، مَا لَمْ يَنْوِ مَقَامًا يُوجِبُ إِتْمَامَ الصَّلَاةِ باب: مسافر کے کسی شہر میں آکر نماز قصر کرنے کا بیان ، جب تک وہ اتنے دن قیام کرنے کا ارادہ نہ رکھتا ہو کہ جس میں مکمّل نماز پڑھنا واجب ہو جاتا ہے
حدیث نمبر: 954
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ الشَّعْبِيِّ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، " كَانَ إِذَا كَانَ بِمَكَّةَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ ، إِلا أَنْ يَجْمَعَهُ إِمَامٌ فَيُصَلِّي بِصَلاتِهِ ، فَإِنْ جَمَعَهُ الإِمَامُ يُصَلِّي بِصَلاتِهِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام شعبی روایت کرے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جب مکّہ مکرّمہ میں ہوتے تو دو دو رکعتیں نماز پڑھتے ہاں اگر امام کے ساتھ نماز پڑھتے تو پھر امام کی طرح مکمّل نماز پڑھتے ، ( یعنی ) اگر وہ باجماعت امام کے ساتھ نماز پڑھتے تو امام جیسی نماز پڑھتے ۔