صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الفريضة فى السفر— سفر میں فرض نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ
(380) بَابُ اسْتِحْبَابِ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ لِقَبُولِ الرُّخْصَةِ الَّتِي رَخَّصَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، باب: اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی رخصت کو قبول کرتے ہوئے سفر میں قصر نماز پڑھنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 950
إِذِ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ إِتْيَانَ رُخَصِهِ الَّتِي رَخَّصَهَا لِعِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَمحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
کیونکہ اللہ تعالیٰ ان رخصتوں پر عمل پیرا ہونے کو پسند فرماتے ہیں ، جو رخصتیں اللہ تعالیٰ نے اپنے مومن بندوں کو عطافرمائی ہیں
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمُ ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ ، عَنْ حَرْبِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ أَنْ يُوتَى رُخْصَةٌ ، كَمَا يَكْرَهُ أَنْ تُؤْتَى مَعْصِيَةٌ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ بیشک اﷲ تعالیٰ رخصت پر عمل کئے جانے کو پسند کرتے ہیں جس طرح کہ گناہ و نافرمانی کرنے کو ناپسند کرتے ہیں ۔ “