صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الفريضة فى السفر— سفر میں فرض نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ
(376) بَابُ فَرْضِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ مِنْ عَدَدِ الرَّكَعَاتِ باب: رکعات کی تعداد کے اعتبار سے سفر میں فرض نماز کا بیان ،
حدیث نمبر: 943
بِذِكْرِ خَبَرٍ لَفْظُهُ لَفْظٌ عَامٌّ مُرَادُهُ خَاصٌّمحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اس بارے میں ایسی حدیث کا ذکر جس کے الفاظ عام ہیں اور ان کی مراد خاص ہے
نَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، نَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " فَرَضَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا ، وَفِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ ، وَفِي الْخَوْفِ رَكْعَةً " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے حضر میں چار رکعتیں نماز ، سفر میں دو رکعت اور خوف کی حالت میں ایک نماز فرض کی ہے ۔