صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأفعال المكروهة فى الصلاة التى قد نهي عنها المصلي— نماز میں نا پسندیدہ افعال کے ابواب کا مجموعہ جن سے نمازی کو منع کیا گیا ہے
(368) بَابُ الزَّجْرِ عَنْ مُدَافَعَةِ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ فِي الصَّلَاةِ باب: نماز میں بول و براز کو روکنا منع ہے
حدیث نمبر: 933
نَا بُنْدَارٌ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَيَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ، نَا أَبُو حَزْرَةَ وَهُوَ يَعْقُوبُ بْنُ مُجَاهِدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، قَالَ : كُنَّا عِنْدَ عَائِشَةَ فَجِيءَ بِطَعَامٍ فَقَامَ الْقَاسِمُ يُصَلِّي ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " لا يُصَلَّى صَلاةً بِحَضْرَةِ الطَّعَامِ ، وَلا وَهُوَ يُدَافِعُهُ الأَخْبَثَانِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب عبداللہ بن ابی بکر کہتے ہیں ہم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر تھے تو کھانا لایا گیا ، پس حضرت قاسم نے اٹھ کر نماز شروع کر دی ، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” کھانے کی موجودگی میں نماز نہ پڑھی جائے اور نہ اس حال میں ( نماز پڑھے ) کہ پیشاب و پاخانے کو روک رہا ہو ـ “