صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأفعال المباحة فى الصلاة— نماز میں جائیز افعال کے ابواب کا مجموعہ
(343) بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْبُكَاءَ فِي الصَّلَاةِ لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ، مَعَ إِبَاحَةِ الْبُكَاءِ فِي الصَّلَاةِ باب: اس بات کی دلیل کا بیان کہ نماز میں رونا نماز کو نہیں توڑتا ، اور نماز میں رونا جائز ہے
حدیث نمبر: 900
نَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي وَلِصَدْرِهِ أَزِيزٌ كَأَزِيزِ الْمِرْجَلِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب مطرف اپنے والد گرامی ( عبداللہ بن شخیر ) سے روایت کرتے ہیں ، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں نماز پڑھتے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے سے ہنڈیا کے اُبلنے اور جوش مارنے جیسی آواز آرہی تھی ۔