صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأفعال المباحة فى الصلاة— نماز میں جائیز افعال کے ابواب کا مجموعہ
(341) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي مَسْحِ الْحَصَى فِي الصَّلَاةِ مَرَّةً وَاحِدَةً باب: نماز میں کنکریوں کو ایک مرتبہ درست کرنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 897
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مَسْحِ الْحَصَى فِي الصَّلاةِ ، فَقَالَ : " وَاحِدَةٌ ، وَلَوْ تُمْسِكُ عَنْهَا خَيْرٌ لَكَ مِنْ مِائَةِ نَاقَةٍ كُلُّهَا سُودُ الْحَدَقِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں کنکریوں کو درست کرنے کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایک بار کرلو ۔ اور اگر تم انہیں درست نہ کرو تو یہ تمہارے لئے ایسی سو اونٹنیوں سے بہتر ہے جو ساری سیاہ آنکھوں والی ہوں ۔ ( یعنی جوان اور موٹی تازی ) “