صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأفعال المباحة فى الصلاة— نماز میں جائیز افعال کے ابواب کا مجموعہ
(335) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْإِشَارَةِ فِي الصَّلَاةِ وَالْأَمْرِ وَالنَّهْيِ باب: نماز میں درست کام کرنے اور غلط کام سے رکنے کا اشارہ کرنے کی رخصت ہے
حدیث نمبر: 886
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : قَدْ أَمْلَيْتُ خَبَرَ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ " اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَصَلَّيْنَا وَرَاءَهُ وَهُوَ قَاعِدٌ ، فَأَشَارَ إِلَيْنَا فَقَعَدْنَا " . ثناهُ الرَّبِيعُ ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ ، نَا اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث لکھوا چکا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو گئے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ( کھڑے ہو کر ) نماز پڑھی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ( بھی بیٹھ کر پڑھنے کا ) اشارہ کیا تو ہم بھی بیٹھ گئے ۔