صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأفعال المباحة فى الصلاة— نماز میں جائیز افعال کے ابواب کا مجموعہ
(333) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي مَقَاتَلَةِ الْمُصَلِّي مَنْ رَامَ الْمُرُورَ بَيْنَ يَدَيْهِ باب: نمازی کا اپنے آگے سے گزرنے والے کے ساتھ لڑائی کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: 883
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں گزشتہ صفحات پر املا کروا چکا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو تو اسے اپنے آگے سے گزرنے نہیں دینا چاہیے اور اگر وہ ( رکنے سے ) انکار کر دے تو اسے اس کے ساتھ لڑائی کرنی چاہیے ، کیونکہ وہ شیطان ہے ـ “