صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الاستنجاء بالماء.— پانی سے استنجا کرنے کے ابواب کا مجموعہ
(66) بَابُ ذِكْرِ اسْتِنْجَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَاءِ باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پانی سے استنجا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 86
نا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي مُعَاذٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَرَجَ لِحَاجَتِهِ اتَّبَعْنَاهُ أَنَا وَغُلامٌ آخَرُ بِإِدَاوَةٍ مِنْ مَاءٍ " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَبُو مُعَاذٍ هَذَا هُوَ : عَطَاءُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَمحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابو معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لیے جاتے تو میں اور ایک لڑکا پانی کا برتن لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے جاتے ۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ ابو معاذ عطاء بن ابی میمونہ ہیں ۔