صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الاستنجاء بالماء.— پانی سے استنجا کرنے کے ابواب کا مجموعہ
(66) بَابُ ذِكْرِ اسْتِنْجَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَاءِ باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پانی سے استنجا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 84
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا ابْنُ عُلَيَّةَ ، حَدَّثَنِي رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، نا عَطَاءُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَبَرَّزَ لِحَاجَةٍ ، أَتَيْتُهُ بِمَاءٍ فَيَتَغَسَّلُ بِهِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لیے باہر نکلتے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی لے کر آتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے استنجا کرتے اور اپنی پُشت دھوتے۔