حدیث نمبر: 831
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الشَّامِيُّ ، نَا هِشَامٌ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " تُعَادُ الصَّلاةُ مِنْ مَمَرِّ الْحِمَارِ ، وَالْمَرْأَةِ ، وَالْكَلْبِ الأَسْوَدِ " قُلْتُ : مَا بَالُ الأَسْوَدِ مِنَ الْكَلْبِ الأَصْفَرِ ، مِنَ الْكَلْبِ الأَحْمَرِ ، فَقَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا سَأَلْتَنِي ، فَقَالَ : " الْكَلْبُ الأَسْوَدُ شَيْطَانٌ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

جناب عبداللہ بن صامت رحمه الله سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” گدھے ، عورت اور سیاہ کُتّے ( کے نمازی کے آگے ) سے گزرنے کی وجہ سے نماز لوٹائی جائے گی ۔ میں نے پوچھا کہ سیاہ کُتّے کا زرد یا سرخ کُتّے سے فرق ہے ؟ تو اُنہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے ہی پوچھا تھا جیسے تم نے مجھ سے پوچھا ہے ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ” سیاہ کُتّا شیطان ہے ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب سترة المصلي / حدیث: 831
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح