حدیث نمبر: 824
نَا بُنْدَارٌ ، ثَنَا يَحْيَى ، ح وثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، نَا ابْنُ بِشْرٍ ، قَالا : ثَنَا هِشَامٌ ، ح وَثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، بِمِثْلِ حَدِيثِ حَمَّادٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ وَكِيعٍ ، وَابْنِ بِشْرٍ : " وَأَنَا مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ أَيْقَظَنِي فَأَوْتَرْتُ " . وَفِي حَدِيثِ بُنْدَارٍ : " يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ وَفِرَاشُنَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ أَقَامَنِي فَأَوَتَرَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

جناب وکیع اور ابن بشر کی روایت میں ہے کہ ( سیدہ عائشہ فرماتی ہیں ) میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور قبلہ کے درمیان لیٹی ہوتی تھی ، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وتر پڑھنے لگتے تو مجھے بیدار کر دیتے تومیں بھی وتر پڑھ لیتی ۔ ، بندار کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھتے جبکہ ہمارا بستر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور قبلہ کے درمیان میں ہوتا ، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وتر ادا کرنے لگتے تو مجھے اُٹھا دیتے تو میں بھی وتر ادا کر لیتی ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب سترة المصلي / حدیث: 824