صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب سترة المصلي— نمازی کے سُترہ کے ابواب کا مجموعہ
باب: جب نمازی کو اپنے سامنے سُترے کے لئے کوئی چیز گاڑںے کے لئے نہ ملے تو وہ لکیر لگا کر سُترہ بنالے ۔
نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْجَوَّازُ ، قَالا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ يُحَدِّثُهُ ، عَنْ جَدِّهِ ، سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَضَعْ بَيْنَ يَدَيْهِ شَيْئًا " وَقَالَ مَرَّةً : " تِلْقَاءَ وَجْهِهِ شَيْئًا ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ شَيْئًا فَلْيَنْصِبْ عَصًا ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ عَصًا فَلْيَخُطَّ خَطًّا ، ثُمَّ لا يَضُرُّهُ مَا مَرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ " . وَقَالَ الْجَوَّازُ : فَلْيَضَعْ تِلْقَاءَ وَجْهِهِ شَيْئًا ، وَالْبَاقِي مِثْلُهُ سَوَاءًسیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو اپنے سامنے کوئی چیز رکھ لے“ اور ایک مرتبہ فرمایا : ” اپنے چہرے کے سامنے کچھ رکھ لے پس اگر کوئی چیز نہ ملے تو چھڑی گاڑلے ، اور اگر چھڑی بھی میسر نہ ہو تو ایک لکیر کھینچ لے ، پھر اُسے اپنے آگے سے گزرنے والی کوئی چیز نقصان نہیں دے گی ۔ “ محمد بن منصور الجواز نے یہ الفاظ بیان کئے کہ ’’ تو اسے اپنے چہرے کے سامنے کوئی چیز رکھ لینی چاہئے ۔ “ باقی روایت سابقہ روایت ہی کی طرح ہے ۔