صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب سترة المصلي— نمازی کے سُترہ کے ابواب کا مجموعہ
باب: سُترہ کی طرف ( منہ کر کے ) نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 798
نَا بُنْدَارٌ ، نَا يَحْيَى ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ يَعْنِي ابْنَ خَالِدٍ السَّكُونِيَّ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ " رَكَزَ الْحَرْبَةَ يُصَلِّي إِلَيْهَا " وَقَالَ الأَشَجُّ : إِنَّهُ كَانَ " يَرْكُزُ الْحَرْبَةَ بَيْنَ يَدَيْهِ " ، وَلَمْ يَزِدْ عَلَى هَذَامحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نیزہ گاڑ کر ( سُترہ بنا کر ) نماز پڑھتے تھے ۔ اور اشج بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سامنے نیزہ ( یا برچھی ) گاڑ لیتے تھے ۔ اس سے زائد کچھ بیان نہیں کرتے تھے ۔