صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب المواضع التى تجوز الصلاة عليها، والمواضع التى زجر عن الصلاة عليها— وہ مقامات جن پر نماز پڑھنا جائز ہے اور وہ مقامات جن پر نماز پڑھنے سے روکا گیا ہے ، کے ابواب کا مجموعہ
بَابُ ذِكْرِ أَخْبَارٍ رُوِيَتْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِبَاحَةِ الصَّلَاةِ عَلَى الْأَرْضِ كُلِّهَا بِلَفْظٍ عَامٍّ مُرَادُهُ خَاصٌّ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ان روایات کا بیان جو پوری زمین پر نماز پڑھنے کے جواز کے بارے میں عام الفاظ سے روایت کی گئی ہیں اور ان سے مراد خاص ہے ۔
نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا سُفْيَانُ ، ح وَحَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، وَأَبُو مُوسَى ، قَالا : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، أنا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، كُلُّهُمْ عَنِ الأَعْمَشِ ، ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، أنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ : أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ فِي الأَرْضِ أَوَّلُ ؟ قَالَ : " الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ " قَالَ : قُلْتُ : ثُمَّ أَيُّ ؟ قَالَ : " الْمَسْجِدُ الأَقْصَى " ، قَالَ : قُلْتُ : كَمْ بَيْنَهُمَا ؟ قَالَ : " أَرْبَعُونَ سَنَةً ، ثُمَّ أَيْنَمَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلاةُ فَصَلِّ ، فَهُوَ مَسْجِدٌ " , هَذَا حَدِيثُ أَبِي مُعَاوِيَةَ ، وَمَعْنَى حَدِيثِهِمْ كُلُّهُ سَوَاءٌ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَخْبَارُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " جُعِلَتْ لَنَا الأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدًا وَطَهُورًا " مِنْ هَذَا الْبَابِسیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ، زمین پر سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی تھی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسجد حرام “ میں نے پوچھا کہ پھر اس کے بعد کو ن سی بنائی گئیَ ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسجدِ اقصیٰ “ میں نے دریافت کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا عرصہ ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” چالیس سال ، پھر جہاں بھی تمہیں نماز پالے ( اُس کا وقت ہو جائے ) تو تم نماز پڑھ لو ، وہی مسجد ہے ۔ “ یہ ابومعاویہ کی حدیث ہے ( امام صاحب کے تمام اساتذہ کرام کی ) حدیث معنی کے لحاظ سے برابر ہے ۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کہ ” ہمارے لئے پوری زمین مسجد اور ( پاک کرنے والی ) طہارت کا ذریعہ بنادی گئی ہے ۔ “ اسی باب کے متعلق ہیں-
تشریح، فوائد و مسائل
لہذا جہاں نمازکا وقت ہو وہیں نمازادا کرنا جائز ہے۔
نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد کی پابندی نہیں ہے۔
یہ روایت مطلق ہے، لیکن آئندہ روایات کی رو سے کچھ مقامات مستثنی ہیں، جہاں نماز پڑھنا مکروہ و ناجائز ہے، لہذا راجع مفہوم یہ ہے کہ مکروہ و ممنوع مقامات کے سوا ہر جگہ نمازپڑھنا جائز و مشروع ہے۔