حدیث نمبر: 779
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ الثَّقَفِيُّ ، نا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، قَالَ : رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ " يُصَلِّي مَحْلُولٌ أَزْرَارُهُ " ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ : " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا زید بن اسلم بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو بٹن کھول کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو میں نے اُن سے اس کے متعلق پوچھا، تو اُنہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب اللباس فى الصلاة / حدیث: 779
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده ضعيف