صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب اللباس فى الصلاة— نماز میں لباس کے متعلق ابواب کا مجموعہ
(267) بَابُ الْأَمْرِ بِزَرِّ الْقَمِيصِ وَالْجُبَّةِ إِذَا صَلَّى الْمُصَلِّي فِي أَحَدِهِمَا لَا ثَوْبَ عَلَيْهِ غَيْرَهُ باب: قمیص اور جُبے کو بٹن لگانے کے حکم کا بیان ، جب کہ نمازی ان میں سے کسی ایک میں نماز پڑھے اور اس پر کوئی دوسرا کپڑا نہ ہو
حدیث نمبر: 777
نا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَلَمَةَ بْنَ الأَكْوَعِ ، يَقُولُ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَكُونُ فِي الصَّيْدِ فَتَحْضُرُ الصَّلاةُ وَعَلَيَّ قَمِيصٌ ، قَالَ : " شُدَّهُ وَلَوْ بِشَوْكَةٍ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں شکار کے لئے نکلا ہوتا ہوں تو نماز کا وقت ہو جاتا ہے جبکہ میرے اوپر ایک قمیض ہی ہوتی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اسے باندھ لیا کرو اگرچہ کانٹے کے ساتھ ہی باندھنا پڑے۔ “