صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب اللباس فى الصلاة— نماز میں لباس کے متعلق ابواب کا مجموعہ
(260) بَابُ ذِكْرِ اشْتِمَالِ الْمَنْهِيِّ عَنْهُ فِي الصَّلَاةِ تَشَبُّهًا بِفِعْلِ الْيَهُودِ، وَهُوَ تَجْلِيلُ الْبَدَنِ كُلِّهِ بِالثَّوْبِ الْوَاحِدِ. باب: نماز میں یہودیوں کے عمل کی مشابہت والے اشتمال کی ممانعت کا بیان اور وہ یہ ہے کہ سارے بدن کو ایک کپڑے میں لپیٹ لیا جائے
حدیث نمبر: 769
نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، نا سَعِيدٌ . ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ، فَلْيَشُدَّهُ عَلَى حَقْوِهِ ، وَلا تَشْتَمِلُوا كَاشْتِمَالِ الْيَهُودِ " . هَذَا حَدِيثُ ابْنِ أَبِي صَفْوَانَمحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی ایک شخص ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو اُسے چاہیے کہ وہ اُسے اپنی کمر پر باندھ لے ، اور یہودیوں کے لپٹنے کی طرح مت لپٹا کرو ۔ “ یہ ابن ابوصفوان کی حدیث ہے ۔