حدیث نمبر: 763
نا أَبُو قُدَامَةَ ، نا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : " كَانَ رِجَالٌ يُصَلُّونَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَاقِدِينَ أُزُرَهُمْ عَلَى أَعْنَاقِهِمْ كَهَيْئَةِ الصِّبْيَانِ ، فَيُقَالُ لِلنِّسَاءِ : لا تَرْفَعْنَ رُءُوسَكُنَّ حَتَّى يَسْتَوِيَ الرِّجَالُ جُلُوسًا " . نا بِنَحْوِهِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، وَزَادَ قَالَ : مِنْ ضِيقِ الأُزُرِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بچّوں کی طرح اپنے تہبند اپنی گردنوں پر باندھے ہوئے نماز پڑھتے تھے ۔ تو عورتوں کو کہا جاتا ۔ جب تک مرد سیدھے بیٹھ نہ جائیں تو اپنے سر ( ‏‏‏‏سجدے سے ) ہرگز نہ اُٹھانا ۔ جناب سلم بن جنادہ کی روایت میں اضافہ ہے ۔ ” تہبند کے تنگ اور مختصر ہونے کی وجہ سے ( ‏‏‏‏عورتوں کو سر جلدی نہ اُٹھانے کا حُکم دیا جاتا تھا )۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب اللباس فى الصلاة / حدیث: 763
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده صحيح