صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب اللباس فى الصلاة— نماز میں لباس کے متعلق ابواب کا مجموعہ
(253) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ باب: ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 759
نا نا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي هُرَيْرَةَ بِيَدِهِ ، لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنِّي أَنْظُرُ فِي الْمَسْجِدِ ، مَا أَكَادُ أَنْ أَرَى رَجُلا يُصَلِّي فِي ثَوْبَيْنِ ، وَأَنْتُمُ الْيَوْمَ تُصَلُّونَ فِي اثْنَيْنِ وَثَلاثَةٍ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابوہریرہ کی جان ہے ۔ یقیناًً میں نے خود کو دیکھا اور بیشک میں مسجد میں دیکھتا تھا کہ تقریباً کسی شخص کو نہیں دیکھتا کہ وہ دو کپڑوں میں نماز پڑھ رہا ہو ، جبکہ تم آج دو دو اور تین تین کپڑوں میں نماز پڑھتے ہو ۔