صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأذان والإقامة— اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
(245) بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ وَالتَّكْبِيرِ بَعْدَ السَّلَامِ مِنَ الصَّلَاةِ. باب: نماز سے سلام پھیرنے کے بعد « سُبْحَانَ اللَٰه » ، « الحَمْدُ لِلَٰه » اور « اللهُ أَكْبَرُ » پڑھنے کی فضیلت کا بیان
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، ذَهَبَ أَهْلُ الأَمْوَالِ الدُّثُورُ بِالأُجُورِ ، يَقُولُونَ كَمَا تَقُولُ ، وَيُنْفِقُونَ وَلا نُنْفِقُ ، قَالَ : " أَوَلا أُخْبِرُكَ بِعَمَلٍ إِذَا أَنْتَ عَمِلْتَهُ أَدْرَكْتَ مَنْ قَبْلَكَ وَفُتَّ مَنْ بَعْدَكَ إِلا مَنْ قَالَ مِثْلَ قَوْلِكَ ؟ تَقُولُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلاةٍ ، تُسَبِّحُ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ ، وَتَحْمَدُ وَتُكَبِّرُ مِثْلَ ذَلِكَ ، وَإِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ " سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ، اہل ثروت اور مالدار لوگ ( بہت زیادہ ) اجر و ثواب لے گئے ہیں ۔ وہ ہماری طرح ( قرآن مجید اور دیگر اذکار ) پڑھتے ہیں اور ( اللہ کی راہ میں ) خرچ بھی کرتے ہیں اور ہم ( فقراء ) خرچ نہیں کرتے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں کہ جب تم اس پر عمل کرو تو اپنے سے پہلے لوگوں ( کے اجرو ثواب ) کو پالو گے اور اپنے سے بعد والے لوگوں سے آگے نکل جاؤ گے ، سوائے اس شخص کے جس نے تمہاری طرح وہ وظیفہ پڑھا ، تم ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ « سُبْحَانَ اللَٰه » ، تینتیس مرتبہ « الحَمْدُ لِلَٰه » اور اتنی ہی بار « اللهُ أَكْبَرُ » پڑھ لیا کرو ، اور جب ( سونے کے لئے ) اپنے بستر پر جاؤ ( تو اسی طرح پڑھ لیا کرو ) ۔ “