حدیث نمبر: 744
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ آدَمَ الْبَصْرِيُّ ، أنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كُنَّا نَغْدُو إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَيَجِيءُ الرَّجُلُ وَتَجِيءُ الْمَرْأَةُ ، فَيَقُولُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كَيْفَ أَقُولُ إِذَا صَلَّيْتُ ؟ قَالَ : " قُلِ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ، وَارْحَمْنِي ، وَاهْدِنِي ، وَعَافِنِي ، وَارْزُقْنِي ، فَقَدَ جَمَعَ لَكَ دُنْيَاكَ وَآخِرَتَكَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابومالک اشجعی اپنے والد بزرگوار سے روایت کرتے ہیں کہ ہم صبح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تو مرد اور عورتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر پو چھتیں ۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، جب میں نماز پڑھ لوں تو کون سی دعا پڑھوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ پڑھا کرو “ « اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاھْدِنِی وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي » ” اے اللہ مجھے معاف فرما اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے ہدایت عطا فرما اور مجھے عافیت سے نواز دے اور مجھے رزق عطا فرما دے ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 744