حدیث نمبر: 740
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، حَدَّثَنِي الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، يَخْطُبُ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ ، وَهُوَ يَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ فِي دُبُرِ الصَّلاةِ ، يَقُولُ : " لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، لا نَعْبُدُ إِلا إِيَّاهُ ، أَهْلَ النِّعْمَةِ وَالْفَضْلِ وَالثَّنَاءِ الْحَسَنِ ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

جناب ابوزبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو اس منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا ، وہ فرما رہے تھے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیر لیتے تو نماز کے بعد یہ کلمات پڑھتے ، « لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ لاَ نَعْبُدُ إِلَّا إیَّاہُ أَهْلُ النِّعْمَةِ وَالْفَضْلِ وَالثَّنَاءِ الْحَسَنِ، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ » ” اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے ، ہم صرف اُسی کی عبادت کرتے ہیں جو نعمتوں والا ، سارے فضل و کرم کا مالک اور بہترین حمد و ستائش کا حقدار ہے ۔ اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں ہے ، ہم خالص اُسی کی عبادت کرنے والے ہیں ، اگرچہ کافروں کو بُرا ہی لگے ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 740
تخریج حدیث صحيح مسلم